عدالتی حکم عدولی پرانچارج انویسٹی گیشن گلبرگ کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم عدولی پرانچارج انویسٹی گیشن گلبرگ اصغر بھٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کومراسلہ بھجوا دیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ اصغر بھٹی عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کی گاڑی کی سپردداری نہیں دے رہے ہیں،عدالت نے انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ کو درخواست گزار فیضان عظیم کی کار کی سپرد داری کا حکم دیا تھا،عدالت سے استدعا کی کہ انچارج انویسٹی گیشن خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدالتی حکم عدولی کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن اصفر بھٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے۔