راوی روڈ:معمر شخص پراسرار طور پر ہلاک

راوی روڈ:معمر شخص پراسرار طور پر ہلاک

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) راوی روڈکے علاقہ میں 63سالہ شخص پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی فیصل آباد کا رہائشی اور نشہ کا عادی تھا۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے بتی چوک کے قریب پارک میں 63سالہ شخص کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر تلاشی لی ۔ شناختی کارڈ سے اس کی شناخت فیصل آباد کے رہائشی محمد ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی