پشاور میں مچھر بے قابو، ڈینگی بخار کے 340 نئے کیس سامنے آگئے

پشاور میں مچھر بے قابو، ڈینگی بخار کے 340 نئے کیس سامنے آگئے

پشاور(اے این این ) پشاور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 340نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔خیبر پختون خوا کے ڈینگی رسپانس یونٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 168مریضوں کوعلاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا ہے

جبکہ باقی مریضوں کو ابتدائی اعلاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیا ہے ۔اس وقت 472 مریضوں کا ہسپتالوں میں علاج کیاجارہاہے ۔صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار سے 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی