کیا باکسر عامر خان اور علیزے گبول نے نکاح کرلیا؟ دبئی سے شرمناک ویڈیو کے بعد دونوں کی ابو ظہبی سے ایسی تصویریں سامنے آگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

کیا باکسر عامر خان اور علیزے گبول نے نکاح کرلیا؟ دبئی سے شرمناک ویڈیو کے بعد ...
کیا باکسر عامر خان اور علیزے گبول نے نکاح کرلیا؟ دبئی سے شرمناک ویڈیو کے بعد دونوں کی ابو ظہبی سے ایسی تصویریں سامنے آگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی ماڈل گرل علیزے گبول کے معاشقے کے چرچے ان دنوں زبان زدِ عام ہیں، دونوں ہی اس وقت ابو ظہبی میں موجود ہیں۔پہلے مبینہ طور پر ان کی ایک انتہائی شرمناک ویڈیو دبئی سے منظر عام پر آئی اور اب ان کی ابو ظہبی سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں نے شادی کرلی ہے۔

عامر خان کی دبئی میں پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں، شرمناک ویڈیو منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب باکسر عامر خان کی ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ دبئی کے ایک نائٹ کلب سے شرمناک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ چونکہ علیزے گبول کے بال بھی بھورے ہیں اس لیے برطانوی میڈیا عامر خان کی ساتھی خاتون کو علیزے سے ہی قیاس کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز دونوں ہی ابو ظہبی میں پائے گئے جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام پر الگ الگ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

پہلے عامر خان نے ہفتہ کے روز ابو ظہبی کی شیخ زید مسجد سے اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے یہاں نماز پڑھی ہے۔ انہوں نے لکھا ” ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں نماز ادا کی ہے، ہم سب کو نماز ضرور ادا کرنی چاہیے“۔

عامر خان کے تصویر شیئر کرنے کے دو گھنٹے بعد علیزے گبول نے بھی اسی مسجد سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں عبایہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں علیزے گبول نے ” الحمد للہ“ لکھا جس سے سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے نکاح کے اندازے قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔

Alhamdullilah ????♥️

A post shared by Alyzehgabol (@alyzehgabol) on

واضح رہے کہ عامر خان یا علیزے گبول کی جانب سے اپنی مبینہ شادی کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ، اس لیے حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ان دونوں کی شادی ہوئی بھی ہے یا نہیں ۔

مزید : کھیل