عمران خان پر الزامات: عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب

عمران خان پر الزامات: عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب
عمران خان پر الزامات: عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب

  

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب کرلیا۔

کیا باکسر عامر خان اور علیزے گبول نے نکاح کرلیا؟ دبئی سے شرمناک ویڈیو کے بعد دونوں کی ابو ظہبی سے ایسی تصویریں سامنے آگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالت عائشہ گلالئی کو الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : لاہور