ننھے مہمان کی آمد متوقع، عامر کی ورلڈالیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک

ننھے مہمان کی آمد متوقع، عامر کی ورلڈالیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک
ننھے مہمان کی آمد متوقع، عامر کی ورلڈالیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے پیش نظر ان کی ورلڈ الیون کے خلاف قومی ٹیم میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر کی اہلیہ امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے سبب ان کی ورلڈ الیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے تاہم میچز کے دوران ہی پتہ چل سکے گا کہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف کھیلتے ہیں یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایاکہ عامر کے گھر ننھے کی پیدائش متوقع ہے جس کے سبب ممکنہ طور پر وہ چند میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اسی وجہ سے سکواڈ میں 2 فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر رکھے گئے ۔

مزید :

کھیل -