لڑکی کو چھیڑنے پر اوباش کی گارڈ کے ہاتھوں دھلائی، پولیس کے حوالے کر دیا

لڑکی کو چھیڑنے پر اوباش کی گارڈ کے ہاتھوں دھلائی، پولیس کے حوالے کر دیا
 لڑکی کو چھیڑنے پر اوباش کی گارڈ کے ہاتھوں دھلائی، پولیس کے حوالے کر دیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لڑکی کو مبینہ چھیڑنے والا اوباش گارڈز کے ہھتے چڑھ گیا، اوباش کو خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں علاج معالجہ کےلئے آنےوالی مریضہ کے ہمراہ لڑکی سے اوباش نوجوان نے چھیڑخانی کی، لڑکی کے منع کرنے کے باوجود وہ باز نہیں آیا، جس پر لڑکی نے شور مچانا شروع کر دیا، تاہم شور کی آوازیں سن کر موقع پر پہنچنے والےسیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو قابو کرکے اسکی تھپڑوں اور مکوں سے خوب درگت بنائی، اس دوران وہ معافیاں  بھی مانگتا رہا، بعدازاں اوباش کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اس حوالے سے رابطہ کرنے پرپولیس کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوان کا نام کاشف جو نوشہرہ روڈ کا رہائشی ہے۔

مزید : گوجرانوالہ