زیادتی کی کوشش ناکام، سکول بس کنڈکٹر نے 7 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا

زیادتی کی کوشش ناکام، سکول بس کنڈکٹر نے 7 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا
 زیادتی کی کوشش ناکام، سکول بس کنڈکٹر نے 7 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی کے قریب ریان انٹرنیشنل سکول میں زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر سکول بس کنڈکٹر 42 سالہ اشوک کمار نے چاقو مار کر 7 سالہ طالب علم پریدیومان ٹھاکر کو قتل کر دیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

عوامی عدالت آپ کو ووٹوں سے سزادے گی،اس بار کوئی ڈیل نہیں چلے گی:قمر زمان کائرہ

واقعہ کے بعد اہل علاقہ کے سینکڑوں افراد نے سکول پر دھاوال بول دیا اور پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ ملزم نے بتایا کہ طالب علم نے مزاحمت کی تو اس نے باتھ روم میں چاقو سے حملہ کر دیا۔ طالب علم کی نعش باتھ روم سے برآمد کر لی گئی۔ملزم نے انکشاف کیاکہ اس نے لڑکے کو دھکا دیا اور جنسی ہوس بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر دو مرتبہ چاقو مار دیا ۔

مزید : بین الاقوامی