فاسٹ باولر محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ,مینجر طلعت علی نے بڑی وجہ بتا دی

فاسٹ باولر محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ,مینجر طلعت ...
فاسٹ باولر محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ,مینجر طلعت علی نے بڑی وجہ بتا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے حوالے سے بری خبر کے ساتھ ایک خوشخبری بھی سنا دی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ ایک دو روز میں محمد عامر کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکے تاکہ جیسے وہ گھریلو ذمہ داری سے فارغ ہوں گے تو دوسرے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا بڑی بات ہے اورورلڈ الیون ایک بہت ٹف ٹیم ہے امید ہے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، طلعت علی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کافی تجربہ کار ہو چکے ہیں،چیمپئنز ٹرافی کے بعد تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اورورلڈ الیون کیخلاف سیریز کا ٹیم پر کوئی دباﺅ نہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں