انتخابی مہم کے دوران آتش بازی ‘ مریم نواز کی گاڑی کے انجن میں آگ لگ گئی

انتخابی مہم کے دوران آتش بازی ‘ مریم نواز کی گاڑی کے انجن میں آگ لگ گئی
انتخابی مہم کے دوران آتش بازی ‘ مریم نواز کی گاڑی کے انجن میں آگ لگ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کے استقبال کیلئے کارکنوں نے بھرپور آتش بازی کی اور اس دوران مریم کی گاڑی کو بھی آگ لگوا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مریم نواز نے این اے 120 میں تاجر کنونشن میں شرکت کی جہاں ان کے استقبال کیلئے لیگی کارکنوں نے بھرپور آتش بازی کی۔ کافی دیر تک جاری رہنے والی آتش بازی کے بعد مریم  کی گاڑی کے انجن میں آگ لگ گئی اور گاڑی ہیٹ اپ ہو کر بند ہوگئی اور  10 منٹ تک سڑک پر ہی رکی رہی۔ اس دوران ڈرائیور اور دیگر افراد نے گاڑی کا بونٹ کھول کر پانی ڈالا اور آگ بجھائی۔جب گاڑی میں آگ لگی تو اس وقت مریم نواز گاڑی میں ہی موجود تھیں اور وہ گاڑی میں ہی بیٹھی رہیں۔

مزید : لاہور