”چوہدری نثار بظاہر تو نظربند تھے مگر وہ۔۔۔“ حامد میر نے زعیم قادری سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ پریشانی سے ان کے ماتھے پر پسینہ چمکنے لگا، پھر چوہدری نثار کے بارے میں ایسا انکشاف کیا جو آج تک عوام کو معلوم نہیں تھا، جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے

”چوہدری نثار بظاہر تو نظربند تھے مگر وہ۔۔۔“ حامد میر نے زعیم قادری سے ایسا ...
”چوہدری نثار بظاہر تو نظربند تھے مگر وہ۔۔۔“ حامد میر نے زعیم قادری سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ پریشانی سے ان کے ماتھے پر پسینہ چمکنے لگا، پھر چوہدری نثار کے بارے میں ایسا انکشاف کیا جو آج تک عوام کو معلوم نہیں تھا، جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ مشرف کی آمریت کے دور میں چوہدری نثار علی خان بظاہر تو نظربند تھے مگر بیگم کلثوم نواز اور زعیم قادری نے انہیں موٹروے پر پھرتے دیکھا اور آج جو معاملات نظر آ رہے ہیں، یہ سارا پھڈا وہیں سے شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی بلیو وہیل گیم میں دراصل کیا ہوتا ہے؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءزعیم قادری سے جب یہ سوال پوچھا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے تاہم اس کے بعد حامد میر نے خود ہی سارا واقعہ بیان کر دیا۔ انہوں نے زعیم قادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”زعیم قادری صاحب! اگر آپ برا نہ منائیں تو ایک چھوٹا سا سوال پوچھنا چاہتا ہوں جس پر زعیم قادری نے کہا کہ مہربانی فرمائیں نہ پوچھیں تو بہتر ہیں۔ “
لیکن پروگرام کے میزبان شوکت پراچہ نے کہا کہ پوچھ لیں جس پر حامد میر نے ان کی بات مانتے ہوئے اپنی گفتگو جاری رکھی اور کہا کہ ”آپ کا تعلق بہت معزز گھرانے سے ہیں اور سیاست میں آپ کی شہرت یہ ہے کہ آپ ہمیشہ سچ بولتے ہیں، اس وجہ سے میں ایک چھوٹا سا سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ درست ہے کہ آج سے 17 سال پہلے جب بیگم کلثوم نواز مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد کر رہی تھیں اور آپ ان کیساتھ ساتھ تھے۔
تو آپ گاڑی میں تھے اور موٹروے پر جب گزر رہے تھے تو چکری انٹرچینج کے قریب آپ نے اور بیگم کلثوم نواز نے اپنی پارٹی کے ایک ’عظیم‘ رہنماءکو دیکھا جو بظاہر تو نظربند تھا، لیکن وہ موٹروے پر پھر رہا تھا اور اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا، کیا آپ اس ’عظیم‘ رہنماءکا نام بتانا پسند فرمائیں گے۔ “
حامد میر کا سوال سن کر زعیم قادری ذرا پریشان نظر آئے اور کہا کہ ”نو کمنٹس“ جس پر حامد میر نے کہا کہ میں بتا دوں لیکن زعیم قادری نے پھر انکار کر دیا جس پر حامد میر نے کہا کہ ”اچھا چلیں میں نہیں بتاتا، میں آپ کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا اور یہ نامناسب حرکت نہیں کرنی تھی، لیکن جو آپ نے کہا کہ خواہش خبر نہیں بنے گی تو پھر میں نے کہا کہ چونکہ آپ میرے پرانے دوست ہیں، تو میں بھی آپ کو بتاﺅں کہ مجھے بہت کچھ پتہ ہے۔ “

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ دو 80 سالہ پاکستانی حجاج دراصل کون ہیں؟ سعودی عرب پہنچے تو جان کر سعودیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں
حامد میر نے مزید کہا کہ ”سارا پھڈا ہی وہاں سے شروع ہوا اور اس بات کے عینی شاہد زعیم قادری جنہوں نے بیگم کلثوم نواز کیساتھ موٹروے پر جاتے ہوئے چوہدری نثار کو دیکھا اور وہیں سے پھڈا شروع ہوا۔ اس کے بعد بیگم کلثوم نواز نے فون کے ذریعے نواز شریف کو بتایا تھا اور پھر اس بات کی تصدیق زعیم قادری سے کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ ’ہاں۔۔۔! وہ چوہدری نثار ہی تھے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

لاہور -