بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کاسپینش کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج

Sep 10, 2017 | 11:43 AM

بارسلونا(جی اے قریشی) بارسلونا سینٹر کے محلہ راوال کے باسی منشیات فروشوں سے تنگ آکر بالآخر گزشتہ روز گھروں سے باہر نکل آئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان منشیات فروشوں اور انسانیت کے دشمنوں کیخلاف سنجیدہ ایکشن لیا جائے اور ہماری ان لوگوں سے نجات دلائی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم ان لوگوں سے تنگ آ گئے ہیں ، ہماری گلیاں انہوں نے منشیات اور بول براز سے آلودہ کر دی ہیں مگر حکومت ان کے خلاف کوئی جامع ایکشن نہیں لے رہی۔ واضع ہو کہ روال میں سب سے زیادہ کمیونٹی پاکستانی ہے اور چند دن پہلےحکومت سے ہیروئین فروشوں کے ایک گیارہ رکنی گروہ کو گرفتار بھی کیا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس گروہ میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے جو بحثیت پاکستانی ہمارے لئے شرم کا مقام ہے

مزیدخبریں