سجنا گروپ، بگٹی فراریوں میں معاہدہ نائن الیون برسی پر دہشتگردی کا خطرہ

سجنا گروپ، بگٹی فراریوں میں معاہدہ نائن الیون برسی پر دہشتگردی کا خطرہ
سجنا گروپ، بگٹی فراریوں میں معاہدہ نائن الیون برسی پر دہشتگردی کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حساس اداروں کی جانب سے 4 دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اطلاع، 350 دہشتگردوں کے داخلے کے امکانات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی سیکیورٹی کرنے کے احکامات جاری، بگٹی کے فراریوں اور سجنا گروپ میں دہشت گردی کا معاہدہ، نائن الیون کی برسی کے موقع پر کارروائیوں کے امکانات، سی پیک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کا پاکستانی منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ 4 دہشت گرد افغان صوبے کنٹر سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نائن الیون کی برسی پر داعش کے جنگجو دہشت گردی کر سکتے ہیں جبکہ بگٹی کے فراریوں اور سجنا گروپ میں دہشت گردی کا معاملہ ہو چکا ہے جس کے بعد سجنا گروپ بلوچستان میں فراریوں کو 150 دہشت گرد فراہم کرے گا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ 350 دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آسکتے ہیں جن کے اہداف میں سی پیک تنصیبات کو نشانہ بنانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

مزید :

لاہور -