ابرابر الحق پارٹی جلسہ چھوڑ کر چلے گئے، عمران کو چھوڑنے کی قیاس آرائیاں

لاہور (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینلز کے ذرائع کے مطابق این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والے انتخابی جلسے میں عوام ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔
شادی سے کیرئیر کو خطرہ، دور رہنا چاہتی ہوں، کترینہ کیف
تاہم جلسے کے دوران اس وقت ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عین جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار الحق اور پیپلزپارٹی سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ایم پی اے راجہ ریاض اٹھ کر چلے گئے۔
جلسے کے دوران پیش آنے والے اس حیران کن واقعے نے نہ صرف جلسے کے ہزاروں شرکاءکو دم بخود کر دیا بلکہ سیاسی مبصرین بھی اس بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔