کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے11افراد کی نماز جنازہ اد ا کردی گئی،شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے11افراد کی نماز جنازہ اد ا کردی گئی،شہریوں کی بڑی ...
کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے11افراد کی نماز جنازہ اد ا کردی گئی،شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سمندر میں ڈوبنے والے11افراد کی نماز جنازہ اد ا کردی گئی، نماز جنازہ باب السلام مسجد سیکٹر الیون میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماﺅںنے بھی شرکت کی، نماز جنازہ میں میئر کراچی وسیم اختر، پی ٹی آئی عارف علوی اور مفتی نعیم سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔نماز جنازہ کے بعد میتوں کو مقامی قبرستان محمد شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزساحل سمندر پر پکنک مناتے ہوئے ایک خاندان کے 12 افراد سمندر کی بے رحم لہروں کا نشانہ بن گئے تھے جن کی میتیں صبح پوسٹ مارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کر دی گئیں تھیں، جاں بحق ہونے والے 12 افراد میں 4 بھائی بھی شامل تھے۔

مزید : کراچی