تھر میں پراسرار بیماری سے50 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں

تھر میں پراسرار بیماری سے50 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں
تھر میں پراسرار بیماری سے50 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹھی(آئی این پی ) مٹھی کے نواحی دیہات سگھروڑ، عالی انڑ، کھارو جونیجہ، آمریو اور دیگر علاقوں میں مویشیوں میں پر اسرار بیماری پھیلنے سے 50 سے زائد بکریاں مرگئیں جبکہ متعدد مویشی مرض میں مبتلا ۔

کراچی،ہاکس بے میں ڈوبنے والے 12 افراد کی میتیں گھر پہنچا دی گئیں،نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائیگی

گاوں سگھروڑ کے رہائشی اور ضلع کونسلر عبدالمطلب جونیجو، شمس الدین و دیگر مویشی مالکان نے مٹھی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے سے بکریوں میں تیز بخار اور پیچش کی بیماری پھیل گئی ہے جس سے50 سے زائد بکریاں مر گئی ہیں اور اس وقت بھی بڑے تعداد میں بکریاں بیمار ہیں۔

محکمہ وٹرنری کے انچارج ڈاکٹر نوبت کھوسوکو مویشی مالکان نے دفتر میں جاکر بیماری کی اطلاع دی اور متاثرہ دیہات میں ٹیم بھیجنے کو کہا مگر ان کے پاس موجود ادویہ سے مویشیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیماری کی تشخیص کرکے جلد علاج شروع کیا جائے تاکہ مویشی مالکان مزید نقصان سے بچ سکیں۔

مزید :

تھرپارکر -