برما میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت اور وقار ذکا پاکستان واپس پہنچ گئے، دونوں کس حال میں ہیں اور واپس کیسے پہنچے؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

برما میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت اور وقار ذکا پاکستان واپس پہنچ ...
برما میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت اور وقار ذکا پاکستان واپس پہنچ گئے، دونوں کس حال میں ہیں اور واپس کیسے پہنچے؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی غرض سے میانمار گئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانمار گئے تھے جہاں انہیں ہفتہ کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میانمار کی حکومت نے دونوں اینکرز کو واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا ہے اور وہ خیریت سے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس بات کی بھی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کہ عامر لیاقت اور وقار ذکا میانمار پہنچے بھی تھے یا نہیں اور اگر پہنچ گئے تھے تو کیا واقعی انہیں گرفتار بھی کرلیا گیاتھا کیونکہ عامر لیاقت حسین کے ادارے بول نیوز نے بھی ان کی گرفتاری کا شبہ ہی ظاہر کیا ہے ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

مزید : کراچی