پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم لندن روانہ ہو گئے

پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم لندن روانہ ہو گئے
پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم لندن روانہ ہو گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین لندن روانہ ہو گئے، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر پٹرولیم جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز ای کے 601 کے ذریعے لندن براستہ دبئی روانہ ہوئے،ان کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ بھی ہمراہ ہیں،ایئر پورٹ پر میڈیا سے کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا گھر ہے میراجینا مرنا یہاں ہی ہے ، علاج کراکے وطن واپس آﺅں گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر پٹرولیم پر 400 ارب سے زائد کرپشن کے مقدمات ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں