محمود خان اچکزئی تیز رفتاری کے باعث رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، موٹروے پولیس نے چالان کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری کے بعد پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو جرمانہ کر دیا۔موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے خوش دلی سے چالان قبول کیا اور کوئی مزاحمت نہیں کی ۔
تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی پشاور آ رہے تھے کہ چار سدہ کے قریب ان کی 546 نمبر پلیٹ والی سیاہ لینڈکروزر 132 کلو میٹر فی گھنٹہ سے آرہی تھی ،سپیڈ کیمرے میں تیز رفتاری پکڑے جانے کے بعد پولیس نے ان کو 750 روپے جرمانہ کیا گیا۔