اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں اپنے کئی دشمن بنا لیے

اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں اپنے کئی دشمن بنا لیے
اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں اپنے کئی دشمن بنا لیے

  

ممبئی (این این آئی)اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں اپنے کئی دشمن بنا لیے ہیں۔

انڈین ٹی وی شو’’آپ کی عدالت‘‘ میں دھماکہ خیز انٹرویو کے دوران انھوں نے ماضی کے اداکار ادتیہ پنچولی سے لے کر ریتک روشن اور کرن جوہر تک کسی کو نہیں بخشا۔ایسا لگتا ہے کنگنا جب بھی میڈیا یا پبلک میں نمودار ہوتی ہیں تو ایک نیا تنازع جنم لے لیتا ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے تک ریتک روشن کو ’’سلی ایکس‘‘ کہہ کر بہتان اور تنازع کو دعوت دینے والی کنگنا نے ایک بار پھر بیجھجک آگ میں ہاتھ ڈالا دیا ہے۔پہلے انھوں نے آدتیہ پنچولی اور اپنے رشے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

شادی سے کیرئیر کو خطرہ، دور رہنا چاہتی ہوں، کترینہ کیف

کنگنا کا الزام تھا کہ ادتیہ پنچولی نے انھیں اس وقت گھر میں بند رکھا کرتے تھے جب وہ ممبئی نئی نئی آئی تھیں اور جب انھوں نے ان کی بیوی سے مدد مانگنے کی کوشش کی تو انھوں نے مدد کرنے سے انکار کر دیا۔

جواب میں آدتیہ پنچولی نے انھیں پاگل قرار دیتے ہوئے کنگنا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی بھی دی۔اس انٹرویو کے دوران کنگنا نے ریتک روشن اور ان کے والد راکیش روشن پر بھی دل کھول کر الزامات لگائے کہ کس طرح ریتک نے انھیں محبت میں دھوکہ دیا۔

اس بارے میں ابھی تک ریتک کا تو کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا البتہ کرن جوہر نے ایک گمنام سی ٹویٹ ضرور کی تھی جس میں انھوں لکھا 'نا شکرے لوگوں کو سچائی کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے'۔ اب کرن کا اشارہ کس کی جانب تھا یہ سمجھانے کی ضرورت نہیں۔معاملہ یہاں تک ختم نہیں ہوا۔ کنگنا نے مہاراشٹر ویمن کمیشن کو بھی نہیں چھوڑا۔

کنگنا کے مطابق جب ریتک کے ساتھ ان کی لڑائی جاری تھی تو انھوں نے پریشان ہو کر ویمن کمیشن سے رابطہ کیا لیکن ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ جواب میں ویمن کمیشن کی سربراہ نے اس بات کی تردید کی اور ان کا کہنا تھا کہ کنگنا نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔

کنگنا کے الزامات کے دائرے میں جو بھی لوگ تھے ان میں سے زیادہ تر نے سوشل میڈیا پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا لیکن ان میں ایسے لوگ بھی شامل تھے جن کا ان سب باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں تھا جیسے فلمساز فرح خان نے کنگنا سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ عورت ہونے کا کارڈ کھیلنا اچھی بات نہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کنگنا نے اپنی فلم ’’سمرن‘‘ کی پبلسٹی کے لیے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھولا دیا ہے لیکن کنگنا کا کہنا ہے کہ اگر لوگ مجھ سے ان موضوعات پر سوال کریں گے تو انھیں جواب تو دینا ہی پڑے گا۔یہ بھی درست ہے اب کنگنا تو کنگنا ہیں خاموش کیسے رہ سکتی ہیں۔

مزید : تفریح