آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کا 11ستمبر 2017بروز پیر اپنے نئے سیشن کے آغاز , فخززمان سمیت دیگرکھلاڑیوں کو ایوارڈ ز دینے کا اعلان

آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کا 11ستمبر 2017بروز پیر اپنے نئے سیشن کے آغاز , فخززمان ...
آئی سی ایم ایس کالج سسٹم کا 11ستمبر 2017بروز پیر اپنے نئے سیشن کے آغاز , فخززمان سمیت دیگرکھلاڑیوں کو ایوارڈ ز دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئی سی ایم ایس کالج سسٹم 11ستمبر 2017بروز پیر اپنے نئے سیشن کا آغاز کرے گا۔ آئی سی ایم ایس کی روایت کے مطابق سیشن کے پہلے دن طلبہ کی تعارفی تقریب کا انعقاد ہو گا اور کھیل کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے لیجنڈز کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ برائے مہربانی تقریب میں شرکت کے لیے طلبہ مندرجہ ذیل ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
تمام طلبہ اپنے متعلقہ کیمپس میں ٹھیک صبح 8بجے پہنچ جائیں
طلبہ آئی سی ایم ایس کی صاف ستھری وردی پہن کر اور سلیقے سے بال بنا کر آئیں
طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے بیگ، کتابیں اور کاپیاں وغیرہ نہ لے کر آئیں
اس تقریب میں طلبہ کو سٹاف سے متعارف کروایا جائے گا اور انہیں ان کے کلاس روم دکھائے جائیں گے
طلبہ کو ان کے کلاس انچارج کی طرف سے آئی ڈی کارڈ دیئے جائیں گے
غیرمتعلقہ افرادکو کو تقریب میں شمولیت کی اجازت نہیں ہو گی
تقریب میں آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک تجمل حیات خان نئے طلبہ سے خطاب کریں گے اور انہیں کالج میں خوش آمدید کہیں گے۔ وہ تعلیم کے میدان میں آئی سی ایم ایس کے ویژن اور مشن پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ ان کے خطاب کے بعد ظہرانے کا اہتمام بھی ہو گا۔
نوٹ: برائے مہربانی کالج آنے سے پہلے تمام واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا لیں۔
یہ حقیقت سبھی جانتے ہیں کہ آئی سی ایم ایس طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ہمارا نعرہ ہی ’تعلیم، سماجی ذمہ داری کے ساتھ‘ ہے۔ ہمارے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پورا سال کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی مشغول رہتے ہیں۔
ہمارے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی سی ایم ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک تجمل حیات خان انہیں تعارفی تقریب میں گولڈ میڈلز سے بھی نوازیں گے۔ ہمارے ان لیجنڈز میں قمر زمان، جان شیر خان، عمر گل , فخر زمان ، زوہیب خان ، عمران خان ، امجد عزیز ملک ، محمد اصغر اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔ تقریب میں ہمارے طلبہ ان مایہ ناز کھلاڑیوں سے ملاقات اور ان کی کامیاب زندگیوں سے سبق سیکھنے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔