عمران کی پختونخوا حکومت کی تعریفیں جھوٹی، ڈینگی نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا پول کھول دیا، امیر مقام

عمران کی پختونخوا حکومت کی تعریفیں جھوٹی، ڈینگی نے صحت کے شعبے میں انقلابی ...
عمران کی پختونخوا حکومت کی تعریفیں جھوٹی، ڈینگی نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا پول کھول دیا، امیر مقام

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے پی کے حکومت کی جھوٹی تعریفیں کرتے ہیں ،ڈینگی کے بعد کے پی میں صحت کے انقلابی اقدامات کاپول کھل گیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو بستر نہیں مل رہے ، صوبے میںڈینگی کے مریض مر رہے تھے جس پر پنجاب حکومت سے مدد طلب کی،ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جس کے پی کے بات کرتے ہیں وہ آسمان پر ہوگا زمین پر نہیں ہے،عمران نیازی نے صوبے میں کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی،انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈینگی سے لوگ مر رہے تھے ، صوبائی حکومت کے وزیرناران میں مزے لے رہے تھے۔

مزید : پشاور