فون امیر قطر نے کیا مگر یہ بتایاکیوں نہیں،سعودی عرب ناراض

فون امیر قطر نے کیا مگر یہ بتایاکیوں نہیں،سعودی عرب ناراض
فون امیر قطر نے کیا مگر یہ بتایاکیوں نہیں،سعودی عرب ناراض

  

ریاض(این این آئی)عرب ممالک اور دوحہ کے درمیان جاری تنازع کی حل کے لیے قطر کے حکمراں اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو کی خبر پر ناراضی کے بعد سعودی عرب نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

عمران کی پختونخوا حکومت کی تعریفیں جھوٹی، ڈینگی نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا پول کھول دیا، امیر مقام

اس سے پہلے سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع میں بہتری کی امید نظر آئی تھی۔اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مذاکرات شروع کرنے میں دلچپسی کا اظہار کیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق اس خبر کے آنے کے بعد سعودی عرب نے اس بات ناراضی کا اظہار کیا کہ قطر کی خبر رساں ایجسنی کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ فون ان کے ملک کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے علیحدہ علیحدہ بات چیت کے بعد ہی ممکن ہو سکی۔

مزید : عرب دنیا