فرانسیسی ،امریکی اورجاپانی صدرکاٹیلی فونک رابطہ،شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ

فرانسیسی ،امریکی اورجاپانی صدرکاٹیلی فونک رابطہ،شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ ...
فرانسیسی ،امریکی اورجاپانی صدرکاٹیلی فونک رابطہ،شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ

  

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے شمالی کوریا کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

امریکی ٹی وی فاکس نیوز میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل،میزبان برطرف

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ ماکروں نے ان دونوں رہنماؤں کے ساتھ کمیونسٹ کوریا پر دباؤ بڑھانے اور پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر عالمی سطح پر ردعمل ظاہر کرنے پر زور دیا۔ عالمی برادری پیونگ یانگ کے ان متنازعہ پروگراموں کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے.

مزید : بین الاقوامی