مصرمیں 35 سو برس سے زائد دور کے قدیمی مقبرے کی دریافت

مصرمیں 35 سو برس سے زائد دور کے قدیمی مقبرے کی دریافت
مصرمیں 35 سو برس سے زائد دور کے قدیمی مقبرے کی دریافت

  

قاہرہ (این این آئی)مصری آثار قدیمہ کے محکمے کے وزیر خالد العنانی نے اعلان کیا ہے کہ دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع شہر الاقصر میں فرعونی دور کے شاہی سنار کا مقبرہ دریافت کیا گیا ہے۔

برف کے پہاڑ کے نیچے سائنسدانوں کو چھپی ہوئی ایسی گرم چیز مل گئی کہ ہر کوئی قدرت کے کمال پر دنگ رہ گیا

مصری میڈیا کے مطابق وزیر نے اس مقبرے کو 35 سو برس سے زائد قدیمی قرار دیا ہے۔ الاقصر میں واقع قدیمی قبرستان میں مصری آثارقدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں کی جانے والی کھدائی کے دوران یہ مقبرہ تلاش کیا گیا۔

یہ قبرستان فرعونی ادوار کے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور دربار سے منسلک افراد کے لیے مخصوص تھا۔ الاقصر شہر میں دریافت کیے گئے مقبرے کی حالت بہت عمدہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اس میں شاہی سنار کے مجسمے اوراْس کی بیوی کی باقیات کے علاوہ کچھ لوگوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس