میانمار سے جان بچا کر فرار ہونے والے روہنگیا کی تعداد تین لاکھ ہوگئی

میانمار سے جان بچا کر فرار ہونے والے روہنگیا کی تعداد تین لاکھ ہوگئی
میانمار سے جان بچا کر فرار ہونے والے روہنگیا کی تعداد تین لاکھ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔

مریم نواز کے زیرصدارت اجلاس، وکلاءکی این اے 120 کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی، آج پھر انتخابی ریلی کی قیادت کریں گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دن میں بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بیس ہزار تھی۔ یہ مہاجرین میانمار سے تین سو کشتیوں پر سوار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار جوزف تریپورا کا کہناتھا کہ اْن کے ادارے اور دوسری امدادی تنظیموں کو سرحد کے قریب واقع دیہات میں سے کئی سو روہنگیا مہاجرین ملے ہیں جو پہلے شمار نہیں کیے گئے تھے۔ بنگلہ دیشی علاقے میں روہنگیا مہاجرین کو مون سون کی بارشوں میں خیمے فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -