پاکستان قونصلیٹ جنرل سعودی عرب میں آتشزدگی، اگر آپ پاسپورٹ یا ویزے کیلئے سفارتخانہ جانا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔
جدہ ( محمد اکرم اسد ) پاکستان قونصلیٹ جنرل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی. آگ پر فائر بریگیڈ کی مدد سےجلد قابو پا لیا گیا. آگ سے کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا. بجلی کے مرمتی کام کے باعث قونصلیٹ آج معمول کے کاموں کیلیے بند رہے گا. پاسپورٹ کے حوالے سے سروسز کا آغاز آج ہی کر دیا گیا ہے , جبکہ دیگر سروسز کیلئے قونصلیٹ کل سے تمام سروسز کیلئے کھل جائے گا.