شادی کے چند روز بعد ہی رومان رئیس پریکٹس کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچے تو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا؟ دیکھ کر آپ کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

شادی کے چند روز بعد ہی رومان رئیس پریکٹس کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچے تو قومی ٹیم ...
شادی کے چند روز بعد ہی رومان رئیس پریکٹس کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچے تو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا؟ دیکھ کر آپ کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس کیمپ جاری ہے جہاں آج بھی قومی کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی بلیو وہیل گیم میں دراصل کیا ہوتا ہے؟

قومی کرکٹر رومان رئیس چند روز قبل شادی کے حسین بندھن میں بندھے ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہنی مون پر جانے کے بجائے ورلڈ الیون کیلئے قومی ٹیم کے پریکٹس کیمپ میں شریک ہوں گے۔

اپنے اعلان کے مطابق جب وہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ قومی کھلاڑیوں کے درمیان پہنچے تو تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور سب ہی یہ کہتے رہے ”ویل ڈن رومان، ویل ڈن۔۔۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

اب پتہ نہیں وہ رومان رئیس کو شادی کے حسین بندھن میں ”قید“ ہونے کی جرات دکھانے پر ان کی تعریف کر رہے تھے یا ملک و قوم کی خاطر اپنا ہنی مون ”قربان“ کرنے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ دو 80 سالہ پاکستانی حجاج دراصل کون ہیں؟ سعودی عرب پہنچے تو جان کر سعودیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں دیگر کھلاڑیوں ویل ڈن کہہ رہے ہیں وہیں احمد شہزاد نے ان سے گلے ملتے ہوئے کوئی ”لطیفہ“ بھی چھوڑا مگر صحیح طور پر یہ سمجھ نہیں آتا کہ انہوں نے کیا کہا، البتہ ان کی بات پر سب قہقہے ضرور لگاتے ہیں۔

مزید : کھیل