مسلم لیگ ق کا این اے 120 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ق کا این اے 120 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
مسلم لیگ ق کا این اے 120 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وفد کی چودھری سرور کی قیادت میں پرویز الٰہی سے ملاقات، این اے 120 میں پی ٹی آئی امیدار کی حمایت کی اپیل، ق لیگ نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کااعلان کر دیا، اس موقع پرمسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ دھاندلی کی ماسٹر ہے جسے بے نقاب کرناہے،ق لیگ نے پہلے بھی تلہ گنگ میں بھی پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی اب بھی این اے120 میں پی ٹی آئی امیدوار کو سپورٹ کریں گے،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی کمیشن رپورٹ کوپبلک کیوں نہیں کیاجارہا؟جبکہ تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے این اے120 میں حمایت پر(ق) لیگ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے لیکن پھر بھی این اے 120 میں لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں،انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں ایک بلڈنگ میں 6 پولنگ سٹیشنزبنادیئے گئے ہیں جس کیخلاف ہم کل ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے۔