دریا تو خشک ہوتے ہی آئے ہیں لیکن معروف تفریحی ملک بہاماس میں سمندر ہی سوکھ گیا، اس کی وجہ کیا بنی؟ اب تک کی سب سے خوفناک خبر آگئی، جان کر آپ بھی کہیں گے کہ یا اللہ ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھ

دریا تو خشک ہوتے ہی آئے ہیں لیکن معروف تفریحی ملک بہاماس میں سمندر ہی سوکھ ...
دریا تو خشک ہوتے ہی آئے ہیں لیکن معروف تفریحی ملک بہاماس میں سمندر ہی سوکھ گیا، اس کی وجہ کیا بنی؟ اب تک کی سب سے خوفناک خبر آگئی، جان کر آپ بھی کہیں گے کہ یا اللہ ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھ

  

نساﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) طوفان ارما اپنی کیٹگری فائیو کے ساتھ بہاماس میں تباہیاں مچانے کے بعد تیزی سے امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے اور کسی بھی وقت فلوریڈا کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ بہاماس میں طوفان کے گزر جانے کے بعد جہاں بہت سا جانی و مالی نقصان ہوا وہیں اس کی وجہ سے سمندر بھی خشک ہوگیا ہے، جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، دریا تو خشک ہوتے ہی آئے ہیں لیکن بہاماس میں واقعی سمندر خشک ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

پزنیک نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر بہاماس کے ساحل خشک ہونے کی ویڈیو شیئر کی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا خاندان بہاماس میں ہی موجود ہے جس نے بتایا ہے کہ ارما طوفان سمندر کو ہی چوس گیا ہے، سمندر اور ساحل دونوں ہی غائب ہوگئے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ڈپٹی ایڈیٹر موسمیات اینجلا فریٹز کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بالکل اصل ہے اور ارما جیسے طاقتور طوفانوں کے گزرنے کے بعد ایسی صورتحال پیش آسکتی ہے۔ ’ ارما طوفان بہت طاقتور ہے اور یہ سمندر کا حلیہ بھی بدل سکتا ہے، طوفان کا پریشر بہت کم ہے اور یہ اپنے ارد گرد سے پانی کھینچ رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان کے درمیان میں جہاں بہت ہی کم پریشر ہے وہاں پانی اوپر کی طرف اٹھتا ہے، جب طوفانوں میں پریشر کم ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے اردگرد سے پانی کھینچ رہے ہیں، کم پریشر کی وجہ سے یہ اپنے اندر ہوا کو بھی تیزی سے کھینچتا ہے اور جب طوفان کا پریشر ایک مقررہ حد سے بھی کم ہوجائے تو سمندر کی ہیئت بدل جاتی ہے، کیونکہ پانی طوفان کے سنٹر پوائنٹ پر اکٹھا ہوتا رہتا ہے اور اس کے ساتھ ہی رخصت ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب بہاماس کے محکمہ موسمیات کے ایک رکن وین نیلے نے ارما سے متاثرہ لانگ آئی لینڈ اور ایگزوما کے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنے کو کہا ہے ، انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر سمندر واپس آیا تو اس کی شدت اور بھی زیادہ ہوگی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : ڈیلی بائیٹس