روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی ' نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے ساس کو قتل کرکے خود کشی کر لی

روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی ' نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے ساس کو قتل کرکے ...
 روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی ' نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے ساس کو قتل کرکے خود کشی کر لی

  

چنیوٹ(صباح نیوز)روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے ساس کو قتل کرکے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی بتایا گیا ہے کہ تھانہ محمد والا کے علاقہ مہرن باقر میں روٹھی بیوی کو مناکر گھر لے جانے میں ناکامی پر رضا نامی نوجوان نے اپنی ساس عزیز فاطمہ کو چھریوں کے وار سے قتل کرکے زہریلی گولیاں نگل کر خود کو بھی موت کے گلے لگا لیا .

مسلم لیگ ق کا این اے 120 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

واقعہ میں داماد اور ساس دونوں دم توڑ گئے چنیوٹ پولیس کے مطابق شاہ جیونہ کا رہائشی رضا اپنی بیوی ثمینہ بی بی کی ناراضگی کو ختم کرکے واپس گھر لے جا نا چاہتا تھا اور گھر آباد کرنا چاہتا تھا مگر صلح نہ ہو سکی جس پر رضا نے ایسا کیا رضا اپنی بیوی ثمینہ کو قتل کرنے کی غرض سے آیا تھا مگر انجانے میں ساس کو قتل کر دیا ملزم نے واردات سے پہلے ہی زہریلی گولیاں کھا لی تھیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزید : چنیوٹ