گستاخ اور بد اخلاق بچوں کے پریشان حال والدین کے لئے روحانی نسخہ

گستاخ اور بد اخلاق بچوں کے پریشان حال والدین کے لئے روحانی نسخہ
گستاخ اور بد اخلاق بچوں کے پریشان حال والدین کے لئے روحانی نسخہ

  

پیر ابو نعمان رضوی

یہ دور ایسا آگیا ہے کہ والدین کے لئے ان کے بچے کڑی آزمائش بن گئے ہیں،جوبچے سکول نہیں جاتے اور جو پڑھائی کرتے ہیں ،ان سب کے رویوں میں بدتمیزی گستاخی در آئی ہے۔ایسے والدین جیتے جی مر جاتے ہیں اور سوچتے رہتے ہیں کہ جن بچوں کے لئے وہ دن رات کمائی کرتے ہیں وہی ان کے ساتھ بدتمیز ہوگئے ہیں تو آنے والے وقت میں ان سے کسی قسم کی خدمت کی کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔ جو بچہ بداخلاق ہو، والدین کے ساتھ گستاخی سے پیش آتا ہو اور چھوٹے بڑے کی تمیز نہ کرتا ہو۔والدین اس کے اس رویہ کی وجہ سے تنگ ہوں تو گھر کا کوئی بھی فرد اس یاحلیم کوگیارہ سومرتبہ اوّل و آخر7مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے بچے کو پلا دے ۔

پانی پلانا 11دن کے بعد شروع کرنا ہے اور11دن تک اسی پانی پر پڑھ کر دم کرنا ہے جیسے ہی بچہ پانی پینا شروع کرے گا ان شاءاللہ چند دنوں میں اس کی طبیعت میں نرمی آجائے گی ،اخلاق درست ہونا شروع ہو اور بڑوں کی عزت کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں