”ٹی 20 میچ ہو گئے پرانے کیونکہ اب نئے طرز کی لیگ شروع ہونے جا رہی ہے جس میں۔۔۔“ شاہد آفریدی نے کرکٹ شائقین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا اعلان کر دیا کہ مداح خوشی سے جھوم اٹھے

”ٹی 20 میچ ہو گئے پرانے کیونکہ اب نئے طرز کی لیگ شروع ہونے جا رہی ہے جس ...
”ٹی 20 میچ ہو گئے پرانے کیونکہ اب نئے طرز کی لیگ شروع ہونے جا رہی ہے جس میں۔۔۔“ شاہد آفریدی نے کرکٹ شائقین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا اعلان کر دیا کہ مداح خوشی سے جھوم اٹھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لینے والے ٹی 20 فارمیٹ کے بعد اس ٹی 10 لیگ بھی شروع ہونے جا رہی ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ شاہد خان آفریدی کو ناصرف اس لیگ کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ہے بلکہ وہ اس لیگ میں حصہ لینے والی ایک ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی بلیو وہیل گیم میں دراصل کیا ہوتا ہے؟

یہ لیگ متحدہ عرب امارات میں واقع شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 21  تا 24 دسمبر   تک کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ہاشم آملہ، تمیم اقبال، این مورگن، کمار سنگاکارا، وریندر سہواگ اور فخر زمان بھی چھکے، چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ دو 80 سالہ پاکستانی حجاج دراصل کون ہیں؟ سعودی عرب پہنچے تو جان کر سعودیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

شاہد آفریدی نے اس لیگ میں شرکت اور ایک ٹیم کی کپتانی سے متعلق اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کیا اور لکھا ”اسلام و علیکم مداحو۔۔۔! میں ٹی 10 لیگ میں پختونز ٹیم کی کپتانی کروں جس کے میچ 10,10 اوورز پر مشتمل ہیں۔۔۔! 21  دسمبر   24 دسمبر  تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پہلی گیند سے ہی چھکوں اور چوکوں کی برسات شروع ہو جائے گی۔ “

مزید : کھیل