”اس شخص کا سر کاٹ کر 17 ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ بھیجا جائے گا کیونکہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

”اس شخص کا سر کاٹ کر 17 ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ بھیجا جائے گا ...
”اس شخص کا سر کاٹ کر 17 ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ بھیجا جائے گا کیونکہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماءیہ کہتے ہیں کہ 17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ پر ان میں سے کسی ایک کا تحفہ جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی بلیو وہیل گیم میں دراصل کیا ہوتا ہے؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ”17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ ہے اور ہر سال یا کچھ سالوں کے بعد جب حالات اوپر نیچے ہوتے ہیں تو الطاف حسین کو ایک تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔
مثال کے طورپر چند سال قبل ان کی سالگرہ سے ایک روز قبل انہیں تحفہ پیش کیا گیا جس کا نام تھا، ڈاکٹر عمران فاروق، پھر ان کے بعد 2010 ءیا 2012ءمیں 17 ستمبر کو ہی انہیں ایک اور تحفہ پیش کیا گیا جن کا نام تھا پرویز محمود، جو جماعت اسلامی کراچی کے بڑے اہم رہنماءاور ٹاﺅن ناظم بھی تھے۔
اب ایم کیو ایم پاکستان کے چند رہنماءایسے ہیں جن کا تحفہ دئیے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ رشید گوڈیل پر جو قاتلانہ حملہ ہوا اس میں دو سیاسی پارٹیاں ملوث تھیں، ایک پارٹی کا بندہ ادھار لے کر ادھر گولی چلائی گئی تھی، اب یہ کالعدم جماتوں کا آپس میں سارا تعلق ہے۔
اب ایم کیو ایم پاکستان میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن ہیں۔ جبکہ پاک سرزمین پارٹی میں بھی لائن لگی ہوئی ہے، انیس قائم خانی، مصطفی کمال حج پر ہیں، رضا ہارون ان کے اہم رہنماءہیں لیکن وہ غالباً لندن میں ہیں، ڈاکٹر صغیر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ دو 80 سالہ پاکستانی حجاج دراصل کون ہیں؟ سعودی عرب پہنچے تو جان کر سعودیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں
میری پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ باقی لوگوں سے بھی بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہم میں سے کسی نہ کسی کا تحفہ 17 تاریخ سے پہلے لکھا ہوا ہے۔ ہم سسٹم کو جانتے ہیں اس میں رہے ہیں، اس لئے ہم جانتے ہیں کہ ہم میں سے کسی نہ کسی نہ تحفہ لکھا ہوا ہے۔ کراچی میں جو حالیہ بارشیں ہوئیں تو اس معاملے پر کچھ لوگ سڑکوں پر نکلے اور کچھ نہیں نکلے کیونکہ انہیں پہلے سے اندازہ تھا کہ 17 تاریخ کو تحفہ جانا ہے۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

لاہور -