وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی دھرنا کے دوران پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے پولیس آفسران کی رہائش پر 47لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر ڈالی

وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی دھرنا کے دوران پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے ...
وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی دھرنا کے دوران پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے پولیس آفسران کی رہائش پر 47لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنا کے دوران پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے پولیس آفسران کی رہائش پر 47لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر ڈالی ۔لگرثری رہائش پر وفاقی پولیس تاحال آڈٹ حکام کو مطمئن نہ کر سکی ہے ۔آڈٹ حکام نے لگرثری رہائش کی آڑ میں لاکھوں روپے خرچ ہونے پر خورد برد کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2014میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنا کے دوران 2500پولیس افسران کے لیے وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے 24لگرثری ہوٹلز میں رہائش کا بندوبست کیا تھا ،جس میں لاکھوں روپے کی رقم صرف ہوٹل کی رسیدوں پر ادا کی گئی تھی اس کے علاوہ کوئی چیک سسٹم نہ تھا،جس پر تصدیق کی جاسکے کہ رہائش کی مد میں کس ریٹ پر کمرے دیے گئے تھے۔وفاقی پولیس کی جانب سے مجاہد پلازہ کو 12لاکھ 69ہزار روپے ،کاپر لاؤنج کو چار لاکھ انیس ہزار،الکریم ہوٹل تین لاکھ 97ہزار،الحمرہ ہوٹل 3لاکھ 68ہزار،الفروز 3لاکھ بیس ہزار،میراج ہوٹل تین لاکھ 38ہزار،سیمت دیگر ہوٹلز کو بھی بھاری رقوم صرف رسیدوں پر ادا کی گئی تھیں۔آڈٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام تر ہوٹلز سے متعلق ایک انکوائری کی جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سزائیں دی جا سکیں۔

مزید :

اسلام آباد -