رواں سال حج کے موقع پر بنائی گئی سب سے بہترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، چینی مسلمانوں کو دیکھ کر غیر مسلم بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکے، یہ کیا کر رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ کے آنسو بھی چھلک پڑیں گے

رواں سال حج کے موقع پر بنائی گئی سب سے بہترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ...
رواں سال حج کے موقع پر بنائی گئی سب سے بہترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، چینی مسلمانوں کو دیکھ کر غیر مسلم بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکے، یہ کیا کر رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ کے آنسو بھی چھلک پڑیں گے

  

مکہ المکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے جس کی تکمیل سے زندگی مکمل ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ بہت سے لوگوں کو کئی مرتبہ حج کی ادائیگی کی توفیق دیتا ہے تو کئی لوگ وسائل کی کمی اور دیگر مشکلات کے باعث ایک مرتبہ ہی جا پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی بلیو وہیل گیم میں دراصل کیا ہوتا ہے؟

وہاں جانے کی خوشی تو ہوتی ہے مگر واپسی کا غم دل کو چھلنی چھلنی کر دیتا ہے جس کی شاندار اور دلوں کو گرما دینے والی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب چینی مسلمانوں کیلئے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپسی کے لمحات آن پہنچے۔ یہ چینی مسلمان اس قدر رنجیدہ تھے کہ انتہائی منفرد انداز میں خانہ کعبہ کو الوداع کہا، اور اس موقع پر ان کی آنکھوں سے جاری آنسو اور ہاتھ ہلا کر خانہ کعبہ کو الوداع کہنے کامنفرد اور جذبات سے بھرپور انداز پوری دنیا کے مسلمانوں کو تو کیا، غیر مسلموں کی آنکھیں بھی نم کر گیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جس نے بھی دیکھی، وہ بار بار دیکھنے پر مجبور ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ دو 80 سالہ پاکستانی حجاج دراصل کون ہیں؟ سعودی عرب پہنچے تو جان کر سعودیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

یہ چینی حجاج کرام شائد جانتے ہیں کہ اپنی زندگی میں آخری مرتبہ وہ خانہ کعبہ دیکھ رہے ہیں، اور پھر انہیں کبھی یہاں آنے کا موقع ملے گا یا نہیں، یہ سوچ کر ہی ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے جنہوں نے واپسی کا سفر بھی الٹے قدموں کیا اور خانہ کعبہ کی جانب پیٹھ بھی نہ کی اور ہاتھ ہلا کر خانہ کعبہ کو الوداع کہتے ہوئے روانہ ہوئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس