مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب کا اغوا ،سینیٹر ساجد میر نے 12 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب کا اغوا ...
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب کا اغوا ،سینیٹر ساجد میر نے 12 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابوتراب کی عدم بازیابی کے خلاف12 ستمبرکو ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:”اس شخص کا سر کاٹ کر 17 ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ بھیجا جائے گا کیونکہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

بیرون ملک دورے سے واپسی پر مرکزاہل حدیث راوی روڈ پر پارٹی ارکان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولاناابوتراب کو انکے بیٹے،سیکرٹری اور محافظ سمیت آج سے تین روز پہلے کوئٹہ ائیرپورٹ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ حکومت اور متعلقہ ادارے ابھی تک ان کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔جس طرح دن دہاڑے انہیں اغوا کیا گیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان حکومت اور ایف سی کی کوئٹہ میں کوئی رٹ نہیں ہے۔مولانا ابوتراب ایک امن پسند اور محب وطن مذہبی راہنما ہیں جو تمام مسالک اور گروہوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں وہ کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا منفی سرگرمی میں آج تک ملوث نہیں رہے۔بعض قوتیں ملک خصوصا بلوچستان میں انتشار پیدا کرکے امن وامان کی صورتحال جان بوجھ کر خراب کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا ابوتراب کو جلد بازیاب نہ کرایاگیا توحالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ ہمارے کارکنوں میں شدید اشتعال ہے اور ہم پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں اور کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ مگر ہمارے صبر کاامتحان نہ لیا جائے۔پروفیسر ساجد میر 12 ستمبر کو مرکزاہل حدیث راوی روڈ کے باہر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح کوئٹہ،کراچی،فیصل آباد، سکھر، پشاور، اوکاڑہ، گوجرانوالا، ساہیوال،جھنگ،ڈی جی خاں ایبٹ آباد، سرگودھا، ملتان،راوالپنڈی، مظفر آباد، گلگت بلتستان، شیخوپورہ،سیالکوٹ، گجرات میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔اجلاس میں حاجی عبدالرزاق،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، پروفیسر حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس،مولانا عبدالباسط شیخوپوری، مولانا حنیف ربانی، پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی،حافظ شاہد امین، ملک سلیمان منگلا محافظ بابر فاروق رحیمی نے بھی شرکت کی۔

مزید : قومی