لاہورمیں آرمی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا: آئی ایس پی آر

لاہورمیں آرمی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا: آئی ایس پی آر
لاہورمیں آرمی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے آرمی میوزیم کا چند دن قبل افتتاح کیا گیا تھا جواب عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

رواں سال حج کے موقع پر بنائی گئی سب سے بہترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، چینی مسلمانوں کو دیکھ کر غیر مسلم بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکے، یہ کیا کر رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ کے آنسو بھی چھلک پڑیں گے
آئی ایس پی آرکے مطابق لاہورمیں سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی میوزیم کا چند دن قبل افتتاح کیا تھا جواب عوام کے لئے کھول دیا گیا، میوزیم معاشرے کے لئے اطلاعات اورآگاہی کا ذریعہ ہے۔آرمی میوزیم میں لاہورتحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو پیش کیا گیا، میوزیم میں پیش ثقافت کا عنوان قوم کی ’پیدائش نو‘ رکھا گیا جب کہ قائد، مسلح افواج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت جنگوں کی تاریخ کے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔
میوزیم میں شہداءکارنر، نشان حیدرگیلری، سیاچن میں زندگی، کشمیرکارنرسمیت اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار، قوم سازی کی کوششوں اوراقلیتوں کی قربانیوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -