’عامر خان کی بیگم سے لڑائی ہوئی تو اُس نے مجھے اس ہوٹل میں بُلا کر میرے ساتھ وقت گزارا ، اب میں یہ بات دنیا کو بتا رہی ہوں کیونکہ ۔۔۔‘ برطانوی لڑکی نے عامر خان کا انتہائی شرمناک راز افشا کر دیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر بدچلنی کا الزام عائد کرکے اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی لیکن اس کے فوری بعد خود عامر خان کے کردار کے حوالے سے انتہائی شرمناک انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو تھمنے میں نہیں آ رہا۔ اب ایک اور برطانوی حسینہ نے عامر پر الزام انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کراﺅلے کی 21سالہ ایملی وولکوا نامی بیوٹی تھراپسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ ایک ایئرپورٹ ہوٹل میں عامر خان کے ساتھ رات گزار چکی ہے۔ ایملی ایک نومسلم ہے جس نے کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے عامر سے سوشل میڈیا کے ذریعے اس وقت رابطہ کیا جب عامر کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا عروج پر تھا۔ ایملی نے عامر کو میسیج کیا جس کے بعد دونوں میں بات چیت شروع ہوئی اور پھر ایملی کے مطابق دونوں کی ہوٹل میں ملاقات ہوئی اور انہوں نے جسمانی تعلق بھی استوار کیا۔رپورٹ کے مطابق ان دونوں نے مبینہ طور پر لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر ریڈیسن بلیو ایڈورڈین ہوٹل میں رات گزاری، جہاں سے اگلی صبح عامر نے لاس ویگاس کی پرواز پکڑی اور وہاں مے ویدر مک گریگر فائٹ میں شرکت کی تھی۔
ایملی کا کہنا ہے کہ ”میں نے عامر کو پہلا میسیج 10اگست کو کیا، اس کے بعد ہماری بات چیت شروع ہو گئی اور ہم نے ملنے کا پروگرام بنایا اور پھر ایک ایئرپورٹ ہوٹل میں اکٹھے رات گزاری۔ عامر خان کا میرے ساتھ رویہ شروع میں بہت اچھا تھا۔ جب ہم نے رات اکٹھے گزاری تو اس نے کئی بار میری خوبصورتی کی تعریف کی۔لیکن پھر میری ایک دوست نے ہم دونوں کی چیٹنگ انٹرنیٹ پر ڈال دی جس پر عامر کا میرے ساتھ رویہ انتہائی تلخ ہو گیا اور اس نے واٹس ایپ پر مجھے گالیاں دیں اور ’گندگی کا ڈھیر‘ اور’پاگل گوری‘ کہہ کر میری توہین کی۔ اگر وہ میری اس طرح توہین نہ کرتا تو میں کبھی اس کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں زبان نہ کھولتی۔“ واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا تھا تاہم انتھونی اور فریال دونوں کی طرف سے اس الزام کی تردید کر دی گئی۔ تاحال فریال کے کردار بارے تو کوئی اور بات سامنے نہیں آئی لیکن عامر کے کردار بارے اب تک کئی کہانیاں منظرعام پر آ چکی ہیں۔