مسلم لیگ ن کا وہ اہم رہنما جو پانچوں وقت نماز باقاعدگی سے ادا اور نفلی روزے بھی رکھتا ہے ،یہ کون سا لیڈر ہے ؟ ایسا نام کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

مسلم لیگ ن کا وہ اہم رہنما جو پانچوں وقت نماز باقاعدگی سے ادا اور نفلی روزے ...
مسلم لیگ ن کا وہ اہم رہنما جو پانچوں وقت نماز باقاعدگی سے ادا اور نفلی روزے بھی رکھتا ہے ،یہ کون سا لیڈر ہے ؟ ایسا نام کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پا کستان آن لائن )ویسے تو عوام کے ذہنوں میں سیاستدانوں کا نقشہ انتہائی برا کھینچا گیا ہے لیکن ہماری سیاست میں بہت سے اچھے سیاستدان بھی ہیں جو کہ نہ صر ف اپنی نجی زندگی بلکہ سیاست بھی اسلامی شعارکے مطابق کرتے ہیں ۔انہی سیاستدانوں میں ایک نام مسلم لیگ ن کے اہم رہنما چودھری نثار کا بھی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں اینکر پرسن سلیم صافی نے بتا یا کہ چودھری نثار نماز روزے کے ایسے پابند ہیں کہ نفلی نمازیں بھی پڑھتے ہیں اور نفلی روزے بھی رکھتے ہیں ۔پروگرام میں سلیم صافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر پتہ ہے کہ آپ پانچوں وقت کی نماز پڑھتے ہیں اور پچھلے دنوں جب میں آپ سے ملنے آیا تو آپ نے نفلی روزہ رکھا ہوا تھا ،ایسے آدمی کو تو عاجزی پسند ہونا چاہیے لیکن آپ کو بہت ضدی اور تکبر پسند انسان کہا جاتا ہے ،ایسا کیوں ہے؟ ۔ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ اللہ پاک اور رسول سے جو رشتہ ہے ،وہ بڑا نجی معاملہ ہوتا ہے اور میں نے کبھی اس کی تشہیر نہیں کی لیکن آپ نے ذکر کردیا ،میں اپنے آپ کو انتہائی گناہ گار انسان سمجھتا ہوں ،ہر انسان گناہ گار ہوتا ہے کوئی زیادہ اور کوئی کم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی اسلام کے طریقے سے چلانے کی کوشش کی ہے ،اس میں میں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں ،یہ اللہ پاک بہتر جانتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین مجھے ضدی کہتے ہیں لیکن میں کم گو انسان ہوں ،زیادہ گھلتا ملتا نہیں ہوں اور نہ ہی زیادہ سوشل ہوں ،اس لیے ناقدین کہتے ہیں کہ میں تکبر پسند ہوں ،تکبر اللہ کو پسند نہیں ہے اس لیے میں تکبر نہیں کرتا بس تھوڑا محتاط رہتا ہوں ۔
مزید خبریں :چوہدری نثار نے ڈان لیکس کے معاملے پر پہلی مرتبہ ان باتوں سے پردہ اٹھا دیا جو اب تک کسی کے سامنے نہ آئیں تھی تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

مزید :

قومی -