یورپ نے لیبیا میں مہاجرین کو درپیش مظالم پر آنکھیں بند کرلیں:اقوام متحدہ

یورپ نے لیبیا میں مہاجرین کو درپیش مظالم پر آنکھیں بند کرلیں:اقوام متحدہ
یورپ نے لیبیا میں مہاجرین کو درپیش مظالم پر آنکھیں بند کرلیں:اقوام متحدہ

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے یورپی یونین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے لیبیا میں مہاجرین اور تارکین وطن کو درپیش مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

اطالوی پولیس پر 2 امریکی طالبات کی عصمت دری کا الزام

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے یورپی یونین کی جانب سے تارکین وطن اور مہاجرین کو روکنے کے لیے لیبیا اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ مل کر کیے جانے والے اقدامات اور اس کے نتیجے میں ان ممالک میں مہاجرین کو درپیش مظالم کو نظر انداز کرنے پر یورپی یونین پر شدید تنقید کی ۔عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے کمشنر نے لیبیا میں مہاجرین کو درپیش مصائب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کچھ مہاجرین بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، کچھ جبری مزدوری کے دوران تشدد کے ذریعے مار دیے جاتے ہیں جبکہ کئی ویسے ہی قتل ہو رہے ہیں۔رعد الحسین نے لیبیا کے حراستی مراکز میں قید ہزاروں مہاجرین اور تارکین وطن کی صورت حال بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دیگر مظالم کے علاوہ کئی خواتین کو جنسی زیادتیوں کا سامنا بھی ہے۔

مزید : بین الاقوامی