بھارتی ایٹمی سائنسدان کی لاش ا یسی حالت میں برآمد کہ پورے علاقے میں خوف پھیل گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ایٹمی سائنسدان کی لاش ایسی حالت میں برآمد ہوئی ہے کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 62سالہ ڈاکٹر یشویر سو کی لاش متروک قرار دے دیئے گئے سرکاری کوارٹرز میں سے ملی ہے جہاں وہ اپنے بھائی ہریش اور بہن کملا کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق ہریش اور کملا گزشتہ پندرہ دن سے لاش کے ساتھ رہ رہے تھے اور انہوں نے کسی کو اس کے مرنے کی اطلاع نہیں دی۔ لاش بالکل خراب ہو چکی تھی۔
پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ڈاکٹر یشویر کی موت بیماری کے باعث ہوئی ہے جبکہ اس کے بھائی اور بہن دماغی عارضے میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یشویر سود ریٹائرڈز ایٹمی سائنسدان تھے جو انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ انہوں نے دو سال قبل نیوکلیئر سائنس ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنا کوارٹر خالی کر دیا تھا اور ایک کلومیٹر دور اپنے بھائی بہن کے ساتھ جا کر رہنے لگے تھے۔ یہ سرکاری کوارٹر ان کے والد کو ملا تھا اور خاندان تاحال اسی میں رہ رہا تھا حالانکہ یہ کوارٹرز متروک قرار دیئے جا چکے تھے۔