دنیا کے طاقتور ممالک کی فہر ست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ہے اور سعودی عرب کا کونسا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے دنیا کے طاقتور ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں 23ممالک شامل ہیں۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنی انتہائی غیرمقبول لیڈرشپ کے باوجود اس سال بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے اور دنیا کا طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر روس اور تیسرے پر چین ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 20واں، بھارت کا 16واں اور سعودی عرب کا 9واں ہے۔
فہرست میں چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے پر فرانس، ساتویں پر جاپان، آٹھویں پر اسرائیل، دسویں پر متحدہ عرب امارات، گیارہویں پر جنوبی کوریا، 12ویں پر کینیڈا، 13ویں پر ترکی، 14ویں پر ایران، 15ویں پر سوئٹزرلینڈ، 17ویں پر آسٹریلیا، 18ویں پر اٹلی، 19ویں پر سویڈن، 21ویں پر نیدرلینڈز، 22ویں پر سپین اور 23ویں پر مصر کو طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔