’میں کبھی بھی فحش فلمیں نہیں دیکھتا کیونکہ ۔۔۔ معروف اداکار نے ایسی وجہ بتا دی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہو گی

’میں کبھی بھی فحش فلمیں نہیں دیکھتا کیونکہ ۔۔۔ معروف اداکار نے ایسی وجہ بتا ...
’میں کبھی بھی فحش فلمیں نہیں دیکھتا کیونکہ ۔۔۔ معروف اداکار نے ایسی وجہ بتا دی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہو گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی اداکار جیمز فرانکو نے کہا ہے کہ  پہلے وہ کبھی بھی فحش فلمیں نہیں دیکھتے تھے ، اور انہوں نے اس کی ایسی وجہ بتائی ہے کہ کبھی کسی نے سوچی بھی نہ ہو گی۔

یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق جیمز فرانکو ان دنوں ایچ بی او کے ڈرامے ’دی ڈیوس‘ میں کام کر رہے ہیں جو فحش فلم انڈسٹری کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ”مجھے نہیں معلوم، آپ میرا یقین کریں گے یا نہیں لیکن میں پہلے کبھی بھی فحش فلمیں نہیں دیکھتا تھا لیکن اب جب سے میں اس ڈرامے میں کام کر رہا ہوں تو ریسرچ کے لیے دفتر میں فحش فلمیں دیکھتا ہوں۔“

اداکار  کا کہنا تھا کہ ”میرے پاس  اخلاقی بنیادوں پر فحش فلموں کے خلاف کوئی جواز نہیں لیکن ایک غیرمنظم اور بے قاعدہ سرمایہ دارانہ نظام میں۔ میرے خیال میں یہی ہمارے شو کا مرکزی نقطہ بھی ہے، دنیا میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اوپر آتے ہیں، یہ لوگ منتخب شدہ ہوتے ہیں جو باقی سب لوگوں کو اپنے مفادات کے لیے قربانی کا بکرا بناتے ہیں، بس یہی وجہ ہے کہ میں فحش فلمیں نہیں دیکھتا کیونکہ میرے خیال میں اس میں کام کرنے والوں کو بھی کچھ منتخب لوگ اپنے مفاد کے لیے قربانی کا بکرا بنا رہے ہوتے ہیں۔“

مزید : تفریح