عراق ،داعشی جنگجو خاندانوں کے ساتھ فرار
بغداد(این این آئی) عراقی سیکیورٹی فورسز نے کہاہے کہ داعشی جنگجو اپنے خاندانوں کے ساتھ شہر سے بھاگ رہے ہیں اور بچ جانے والے جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کے لیے ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔
یورپ نے لیبیا میں مہاجرین کو درپیش مظالم پر آنکھیں بند کرلیں:اقوام متحدہ
عرب ٹی وی کے مطابق کردستان کی فوج البیشمرگہ کا کہنا تھا کہ الحویجہ آپریشن میں امریکی فوج بھی حصہ لے رہی ہے جبکہ امریکی فوج نینویٰ اور کرکوک کے مقامات پر موجود ہے جو الحویجہ میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں معاونت کی تیاری کرری ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوب مشرقی موصل سے کوئی 90 کلو میٹر دور الفراج کے مقام پر امریکی فوج کی 15 بکتر بند گاڑیاں لائی گئی ہیں۔ امریکی فوج کی وہاں موجودگی کرکوک گورنر کے شہر الحویجہ اور اس کے مضافات کو داعشی جنگجوؤں سے آزاد کرانا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیسے جیسے الحویجہ میں دہشت گردوں کے گھیرا تنگ ہو رہا ہے، داعشی جنگجو اپنے خاندانوں کے ہمراہ فرار ہو رہے ہیں۔ادھر عراق میں داعش کے خلاف برسر پیکار جوائنٹ فورسز کی کمان نے شمالی الحویجہ سے دہشت گردوں کے فرار کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم جوائنٹ فورسز کا کہنا ہے کہ داعش کی صفوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔