پاکستان کرکٹ بورڈ اپناکوئی بھی کھلاڑی ٹی 10لیگ میں نہیں بھیجے گا:نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ اپناکوئی بھی کھلاڑی ٹی 10لیگ میں نہیں بھیجے گا:نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ اپناکوئی بھی کھلاڑی ٹی 10لیگ میں نہیں بھیجے گا:نجم سیٹھی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں دبئی میں ہو نے والی ٹی 10لیگ کے بارے کوئی معلومات نہیں ،اور نا ہی سینٹرل کنٹرکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو یہ لیگ کھیلنے کی اجازت ہے۔

”ٹی 20 میچ ہو گئے پرانے کیونکہ اب نئے طرز کی لیگ شروع ہونے جا رہی ہے جس میں۔۔۔“ شاہد آفریدی نے کرکٹ شائقین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا اعلان کر دیا کہ مداح خوشی سے جھوم اٹھے

نجم سیٹھی نے واضح کر دیا ہے کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹرکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں پی ایس ایل کا تیسرا سیزن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو گا،اور ایسی کوئی بھی لیگ جو ہماری کرکٹ کو متاثر کرے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے ۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا تھا کہ دبئی میں ٹی 10لیگ ہورہی ہے جس میں وہ پختونزکی ٹیم بطور کپتان کھیل رہے ہیں،سوشل میڈیا پر انہوں نے اس لیگ کی ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پو ز بنا ئے کھڑے ہیں۔

مزید : کھیل