طالبان کا بڑا حملہ ناکام بنادیا،افغان فورسز کا 55 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل(این این آئی) افغان فورسز نے صوبہ نورستان میں فضائی حملے میں 55 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 300 کے قریب افغان طالبان کی نورستان کے ڈسٹرکٹ برگ ماتل میں حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی ہے۔
عراق کے شہر الحویجہ سے داعشی جنگجو خاندانوں کے ساتھ فرار
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس چیف محی الدین سروری نے بتایاکہ فورسز نے طالبان جنگجو کے خلاف صوبہ نورستان میں فضائی کارروائی کی جس میں 2کمانڈروں سمیت 55 جنگجو مارے گئے جبکہ کمانڈروں کی شناخت جن کی شناخت محمد اسماعیل اور فضل کریم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس چیف محی الدین سروری نے کہا کہ 300 کے قریب افغان طالبان گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ نورستان کے ڈسٹرکٹ برگ ماتل میں موجودتھے اور حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔