روس کی درخواست پر عالمی اتحاد نے داعش قافلوں کی جاسوسی روک دی

روس کی درخواست پر عالمی اتحاد نے داعش قافلوں کی جاسوسی روک دی
روس کی درخواست پر عالمی اتحاد نے داعش قافلوں کی جاسوسی روک دی

  

ماسکو(این این آئی)عالمی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کی درخواست پر اْس نے جاسوس طیاروں کے ذریعے داعش تنظیم کی بسوں کے اْس قافلے کی نگرانی روک دی ہے جو عراقی سرحد کے نزدیک شام کے صحراء میں داعش جنگجوؤں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر جا رہا ہے۔

عراق کے شہر الحویجہ سے داعشی جنگجو خاندانوں کے ساتھ فرار

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی اتحاد نے کہاکہ نگرانی کو اس لئے روکا گیا ہے تا کہ تنظیم کو ہزیمت سے دوچار کرنے کی کوششوں میں کسی بھی تصادم سے اجتناب کو یقینی بنایا جائے ۔عالمی اتحاد کے آپریشنز ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل جون براگا کے مطابق شامی حکومت کی افواج شام کے مشرقی صحرا میں داعش کی 11 بسوں کے نزدیک سے بنا حملہ کیے گزر گئیں جبکہ براگا نے ایک مرتبہ پھر باور کرایا کہ ان بسوں کو عراقی سرحد کے نزدیک نہیں آنے دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی