وزیر خارجہ خواجہ آصف کل ایران کا دورہ کریں گے:ترجمان دفتر خارجہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف کل ایران کا دورہ کریں گے:ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ خواجہ آصف کل ایران کا دورہ کریں گے:ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف کل سے ایران کے دورے پر جارہے ہیں۔

عوامی مرکز کی آگ میں سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ آصف خواجہ ایران کے دورے پر باہمی دلچسپی ،علاقائی صورتحال اور افغانستان کے حوالے سے بات کریں گے ۔دورے کے دوران وہ ایرانی صدر اوروزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ نے چین کا دورہ کیا تھا جس میں امریکی صدر کی جانب سے نئی پالیسی کے حوالے سے دوست ملک کواعتماد میں لیا گیا۔

امریکی کی نئی پالیسی کے بعد پاکستان نے دوست اور علاقائی ممالک کے ساتھ رابطوں کایہ سلسلہ شروع کیا ہے ،حکومت پاکستان نے اس سے قبل  چین ،سعودی عرب ،روس اور ترکی جانے کافیصلہ کیا تھا تاہم چوہدری نثار کا موقف تھا کہ پاکستانی حکومت کو ایران کا دورہ بھی کرنا چاہیے کیونکہ خطے میں اس کی جغرافیائی صورتحال کافی اہمیت کی حامل ہے ،کیونکہ ایران کی سرحد بھی افغانستان کے ساتھ لگتی ہے۔

مزید :

قومی -