عسکریت پسندی کی سوچ سے لڑنے کیلیے آزادی اظہار کو فروغ دینا ہوگا:آصف علی زرداری

عسکریت پسندی کی سوچ سے لڑنے کیلیے آزادی اظہار کو فروغ دینا ہوگا:آصف علی ...
عسکریت پسندی کی سوچ سے لڑنے کیلیے آزادی اظہار کو فروغ دینا ہوگا:آصف علی زرداری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ سے لڑنے کیلیے آزادی اظہار کو فروغ دینا ہوگا۔

پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی تو کوئی بھی آپ کو ”اوئے “کہہ کر نہیں بلا سکتا:احسن اقبال

آصف زرداری کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی مناسبت سے کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام اور عسکریت پسندی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عسکریت پسندی کی سوچ سے لڑنے کیلیے آزادی اظہار کو فروغ دینا ہوگا، آزادانہ بحث ومباحثہ صرف تعلیمی اداروں میں نہیں عام زندگی میں رائج کرنیکی ضرورت ہے جبکہ قانون کی مدد سے ریاست کا متبادل بیانیہ بنایا جا سکتا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند رہیں گے، لوگوں کی فلاح وبہبودہی قومی اتحاد،سماجی ہمواری اورملک کے تحفظ کی ضامن ہے۔ہمیں آج سے پہلے اس بات کی ضرورت ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو مسترد کر دیں جبکہ اس سے لڑنے کے لئے آزادی اظہارکوفروغ دینا ہوگا۔

مزید : لاہور